ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش کے چمبا میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے

ہماچل پردیش کے چمبا میں محسوس ہوئے زلزلے کے جھٹکے

Tue, 29 Oct 2019 20:20:16    S.O. News Service

شملہ،29اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہماچل پردیش میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ہماچل کے چمبا ضلع میں آیا یہ زلزلہ بہت ہلکا تھا۔ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 اندازہ کی گئی تھی۔زلزلے میں کسی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔یہ زلزلہ منگل کی صبح 11.30 پر آیا۔بتا دیں کہ چمبا ضلع میں گزشتہ دو ماہ سے کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں۔بتا دیں کہ آج ہی فلپائن میں بھی زلزلہ آیا تھا۔یہ زلزلہ فلپائن کے جنوبی حصے میں آیا تھا،اس کی شدت 6.6 تھی۔اس زلزلے سے کئی افراد زخمی اور بہت سے مکان کو نقصان پہنچا ہے۔اس علاقے میں دو ہفتے پہلے آئے 6.4 شدت والے زلزلے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور درجنوں عمارت کو نقصان پہنچاتھا۔


Share: